یورپی یونین اور امریکا کے پولینڈ میں حکمران جماعت لاء اینڈ جسٹس پارٹی کی پالیسیوں پر تحفظات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
قبل ازیں یورپی کونسل کے مشاورتی پینل وینس کمیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ وارسا حکومت کی طرف سے متعارف
کرائے گئے حالیہ اقدامات ملک میں جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں پولینڈ کی گزشتہ حکومت کے اقدامات کو بھی غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنی آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دیگا۔